۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ حمید امامی

حوزہ/ ایس یو سی خیبر پختونخوا کے رہنماء کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمشیہ شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین نے مثبت کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا اور صوبائی رابطہ کمیٹی کے سربراہ علامہ حمید حسین امامی نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل ہمیں منظور نہیں، پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے میں ہمشیہ شیعہ علماء، قائدین اور عمائدین نے مثبت کردار ادا کیا اور ادا کرتے رہینگے۔

حال میں پارلیمنٹ سے ایک مخصوص فکر کے لوگوں ایسا بل پاس کریا جو کسی بھی مسلک اور کسی بھی مذہب کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف لے جایا جارہا ہے، اس بل سے فرقہ واریت کی بدبو آرہی ہے، لہذا صدر پاکستان اور سینٹ ممبران سے گزارش ہے کہ اس بل کو مسترد کردیں اور پاکستان کو خانہ جنگی سے بچائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں کسی بھی مذہب کے مقدسات کی توہین قابل مذمت اور حرام ہے۔ بصورت دیگر ہم مجبور ہوں گے، احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، جان بھی دینگے، قربانی بھی دینگے لیکن متنازعہ بل قبول نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .